اظہرعلی 24 اور بابراعظم 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔فائل فوٹو
 اظہرعلی 24 اور بابراعظم 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔فائل فوٹو

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مظبوط

چٹاگانگ: دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی،202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بغیر نقصان 109 رنز بنا لیے، جیت کیلیےمزید93رنز درکار ہیں،کل میچ کا آخری دن ہے ۔

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پراوپنرعابد علی 56 اورعبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنزبنا کرآؤٹ ہو گئی جبکہ پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 47 رنزکی برتری حاصل تھی ۔

202 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی محتاط انداز میں بلے بازی جاری ہے ، اوپنرزنے بغیر کسی نقصان کے 100 کا  ہندسہ عبورکیا، عابد علی اورعبداللہ شفیق نے ففٹیز مکمل کیں ۔پاکستان کوجیت کیلیےمزید93رنز درکار ہیں،کل میچ کا آخری دن ہے ۔