آگ یو نیورسل اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی جو دوسری منزل کے فلیٹ تک پھیل گئی
آگ یو نیورسل اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی جو دوسری منزل کے فلیٹ تک پھیل گئی

کراچی:گارڈن یونیورسل اپارٹمنٹ میں آتشزدگی،خاتون جاں بحق3بچےجھلس کرزخمی

کراچی کے علاقے گارڈن میں یونیورسل اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں خاتون جاں بحق جبکہ 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا تھاکہ واقعہ گارڈن ایسٹ میں البیلا ٹریفک سگنل کے قریب پیش آیا۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس سے پولیس انسپکٹر قمر الزمان خواجہ کا گھر بھی متاثر ہوا ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ فیملی سے اِن کا کیا تعلق ہے۔

سولجر بازار پولیس کا کہنا ہے کہ آگ یونیورسل اپارٹمنٹ بلاک ڈی ون کی پہلی منزل کے فلیٹ میں لگی جو دوسری منزل کے فلیٹ تک پھیل گئی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم آتشزدگی سے جھلس کر ایک خاتون جاں بحق اور3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون انتقال کر گئیں۔