تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

بجلی فی یونٹ4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اورکوئلے سے 16.69فیصد رہی۔

درخواست کے مطابق فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار0.51 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اورایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔