اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیرکو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پرجسٹس سردار طارق مسعودکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیرکو چارلاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا ،علی وزیرکو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔علی وزیرکو 16 دسمبر 2020 کوگرفتارکیا گیا تھا ۔