ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر نے استعفی دیدیا 

اسلام آباد:ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ اور جعلی اکاونٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے ، بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے، جب کہ  مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

بیرسٹر رضوان احمد ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر بھی نیب کی نمائندگی کررہے تھے، اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیسز میں بھی پیش ہورہے تھے، انہوں نے مجموعی طورپر270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی، تاہم اب اسپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر رضوان احمد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔