کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آج سے شروع کی جانے والی ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں جن میں 600 کے قریب مسافر سفرکرسکیں گے، کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کل صبح 8 بجے کراچی پہنچے گی، جب کہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔