منڈی بہاؤالدین میں ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنرکو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو سزا سنانے والے جج کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
سیشن جج پر عدالت میں تشدد کروانے کے الزام میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، صدر اور جنرل سیکریٹری بار سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین اور ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین کو بھی معطل کر دیا گیا۔
اے پیا جے نظام انصاف!
ڈی سی اور اے سی منڈی بہاوالدین کو سزا سنانے والے جج پر وکلاء کا مبینہ تشدد، وکلاء نے ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالجبار راؤ پر مبینہ شدید تشدد کیا اور گھسیٹے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر رہائش گاہ بھیجنے کی کوشش کی۔ عدالت کو تالا لگا دیا!! pic.twitter.com/Nplp4XlG6K— Nadir Baloch (@BalochNadir5) November 30, 2021
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا جس پر آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پنجاب بار کونسل نے منڈی بہاؤالدین میں صارف عدالت کے جج سے وکلاء کی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعے میں ملوث مقامی بار کے سیکرٹری سمیت دیگر وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ بار کونسل نے متعلقہ وکلاء کو ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وائس چیرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے معاملے کا نوٹس لیا۔ وائس چیرمین پنجاب بار نے کہا کہ متعلقہ وکلاء شوکاز نوٹس کا جواب لیکر پنجاب بار آفس پیش ہوں۔