اسلام آباد:قتصاری رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔اس سے پہلے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی تھی۔
امت نیوز کی اطلاعات کےمطابق پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن ایک روپیہ بڑھاکر 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ ڈیزل پران کا منافع 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز نے اپنے منافع میں اضافے کا مطالبہ منوانے کے لیے ہڑتال کرکے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے تھے جس کے بعد حکومت نے انہیں مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔