اساتذہ کی جانب سے عزت دواور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔فائل فوٹو
اساتذہ کی جانب سے عزت دواور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔فائل فوٹو

اساتذہ نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اسلام آباد:آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ تیسرے روز بھی سراپا احتجاج،پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا بھی دیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے تین روز گزر گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے۔

اساتذہ نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اورڈی چوک پرلگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔ اس دوران پولیس اور اساتذہ میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

سیکڑوں ٹیچرز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اور دھرنا دے دیا۔ اساتذہ کی جانب سے عزت دواور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنا کر جائیں گے۔