جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ فائل فوٹو

آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سر خم تسلیم کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سر خم تسلیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈرکرنے دیا جائے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ پہلے نیب اتھارٹی کے سامنے سرنڈر کریں، سرنڈر کرینگے تو آپ کی درخواست ضمانت ٹیک کر لیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے ضمانت بعد از گرفتاری کیسے کی گئی، ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے موکل نے سرنڈر کر دیا ہے، جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے سرنڈرکو عدالت نہیں مانتی۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔