85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔فائل فوٹو
85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔فائل فوٹو

سیالکوٹ۔ توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی قتل۔لاش کو آگ لگا دی

سیالکوٹ:وزیرآباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اورراجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجرکو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی۔

سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسرعمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی، سوشل میڈیا پر شیئرہونی والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اس واقعے کو انتہائی دردناک قراردیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلو سے تفتیش کی جائے اور ان لوگوں کیخلاف ایکشن لیں جنہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیاجبکہ سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کیساتھ شیئرکی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی نے بتایا کہ ڈی پی او سیالکوٹ موقع پر موجود ہیں،واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔