اسلام آباد:نیب نے آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتارکرلیا۔ آغا سراج درانی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے۔ تاہم عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
آغا سراج درانی اپنی درخواست مسترد ہونےکے بعد کافی دیر تک سپریم کورٹ کےاندر ہی موجود رہے اورباہر نہیں نکلے، جب کہ نیب کی ٹیم آغا سراج درانی کو گرفتار کرنے کیلیے سپریم کورٹ کے باہر موجود رہی، تاہم جیسے ہی وہ عدالت سے باہر آئے انہیں نیب کے اہلکاروں نے فوری گرفتارکرلیا۔
اسییکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا ،سپریم کورٹ سے ریلیف مل سکتا تھا اس لیے ہیاں آئے تھے۔
واضع رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سر خم تسلیم کرنے کا حکم دیا تھا۔