ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب۔الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم

لاہور:حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاحال حلقہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،عوام شکایات کیلیے ٹیلیفون نمبر 0519204402 پر رابطہ کیا جا سکتاہے  جبکہ شکایات 0519204404 پر فیکس کی جا سکتی ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کا عمل بہترین انداز میں چل رہا ہے ۔ ڈی آراوآفس میں بھی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما  پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔