یہ لوگ دیہاتی تھے اوراپنے گاؤں جا رہے تھے۔فائل فوٹو
یہ لوگ دیہاتی تھے اوراپنے گاؤں جا رہے تھے۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ٹرک پر فائرنگ۔13 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارتی فوج نے مسافربردار ٹرک پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی فوج نے ایک ٹرک پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ میانمارکی سرحد کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کان کن تھے اورایک ٹرک میں سوار ہوکراپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے جا رہے تھے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دیہاتی تھے اوراپنے گاؤں جا رہے تھے۔

ادھر بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری تھا اسی دوران مسلح تنظیم کے پرچم اور نشان مخصوص نشان والے ٹرک سامنے آیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ٹرک میں موجود افراد نے تعاون نہیں اورٹرک بھگانے کی کوشش کی جس پراپنے دفاع میں اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے دیہاتیوں کی ہلاکتوں پر مقامی افراد میں اشتعال پھیل گیا اورلوگ احتجاج کے لیے نکل آئے.مظاہرین نے مودی کی ظالمانہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورع فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انصاف کے متلاشی مظاہرین پربھی فائرنگ کردی جس سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

مظاہرین کے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے پرناگالینڈ کے ضلع مون میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے اور جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی اورعلاقے میں تاحال کرفیو کا سماں ہے۔