لاہور:حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے پریذائیڈنگ افسران پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوارکی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ اسران پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایات دے رہے ہیں ، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی شکایت کی گئی ہے .
شائستہ پرویز ملک نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔