نوازشریف کی 88کنال پانچ مرلہ زمین کے انتقال کیلیے دائر اپیل مسترد

لاہور:سول کورٹ نے نوازشریف کی 88کنال پانچ مرلہ زمین کے انتقال کیلیے دائر اپیل مسترد کر دی ، درخواست گزار پر جرمانہ عائد ۔

سول کورٹ میں نوازشریف کی 88 کنال 5 مرلہ زمین کے انتقال کیلئے اپیل پر سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ، بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کر جرمانہ کر دیا گیا ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نوازشریف نے 2019 میں شیخوپورہ میں 88 کنال 5 مرلہ اراضی فروخت کی، سول کورٹ نے اراضی فروخت کرنے پر عملدرآمد کیلیے دعویٰ مسترد کر دیا۔