پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔فائل فوٹو
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔فائل فوٹو

تاجر آج جامع کلاتھ کے سامنےدھرنا دیں گے

کراچی:کسٹمز کے چھاپے پر کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، چھاپے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی تاجروں کو گرفتارکر لیا، جس پر تاجروں نے آج احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل کپڑے کی مارکیٹ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے رات گئے کارروائی کی۔
جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے، پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایم اے جناح روڈ کو بند کر دیا۔
پولیس نے بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔

تاجروں نے فائرنگ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سامان غیر قانونی نہیں۔تاجروں نے عدالت جانے اور صبح جامع کلاتھ مارکیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔