بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پر ہندو انتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑکی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔
ہندوانتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔
ہندوانتہاپسندوں نےزبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پرحملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کوگرفتارنہیں کیا۔