ممبئی:بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے بعد اب کترینہ کیف بھی پیا گھرسدھارنے والی ہیں،بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس شادی میں رنبیر کپورکی انٹری اوراُن پر فلمائے گئے گانوں پر پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور مدعو نہیں ہیں مگر رنبیر کپورکی حالیہ گرل فرینڈ اوراگلے سال ہونے والی اہلیہ عالیہ بھٹ شرکت کریں گی، کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور پر فلمائے گئے گانے، کترینہ اور رنبیرکے ساتھ پکچرائز کیے گئے گانے بجانے پر پابندی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کی خوبصورت جوڑی متعدد مشہور گانوں ’کالا چشمہ‘، تیری اور‘ اور دیگر گانوں پر اپنی ڈانس پرفارمنس بھی دیں گے۔