اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 793 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 ہو گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 310 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 77 ہزار 119 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، جن میں سے سات ہزار 630 کا انتقال ہوا ۔ پنجاب میں چار لاکھ 43 ہزار 610 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 13 ہزار 44 کا انتقال ہوا ۔
خیبرپختونخوا میں اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 471 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے پانچ ہزار 868 افراد کا انتقال ہوا ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 514 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 362 کا انتقال ہوا ۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 افراد کورونا سےمتاثر جبکہ 186 کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 34 ہزار 586 کیسز سامنے آئے ، ریاست میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد742 ہے ۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک دو کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، 43 ہزار 503 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے ہیں ۔