لاہور موڑ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے الیکشن آفس پر فائرنگ سے کونسلر شاہد رفیق شدید زخمی ہوگیا،لیگی کونسلر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے دفتر میں الیکشن کمپین کر رہا تھا ،فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کونسلر کوپانچ گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر لگیں،ریسکیو نے تشویشناک حالت میں زخمی کونسلر کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ خیال رہے کہ 16 دسمبر کو خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔