اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنےبیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو کا گانا چلے گا ، میں خود بھی گانا گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا ، شادی کے مینو میں ون ڈش رکھیں گے ، سادہ پروگرام کریں گے صرف قریبی رشتے دار ہوں گے ۔
صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز جیسی سیاسی لیڈراورکوئی نہیں ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری بیٹے کی شادی میں شرکت نہ بھی کریں تو کوئی بات نہیں ، آصف زرداری ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔
کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ فواد چوہدری کی باتوں کا جواب دینے کیلیے مسلم لیگ ن کے پاس وقت نہیں ہے ، یہ ایسا شخص ہے جسے جہلم میں کوئی مچھلی بھی ادھار نہیں دیتا، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ۔