بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکا ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 8 وکٹیں لینے والے ساجد خان پاکستان کے دوسرے آف اسپنر بن گئے ۔
بنگلا دیش میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے ساجد نے پہلی اننگ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض میزبان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ساجد خان اننگ میں 8 وکٹ لینے والے پاکستان کے دوسرے آف اسپنر ہیں ، ان سے قبل ثقلین مشتاق بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر عبدالقادر نے 1987 ءمیں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز دیکر 9 وکٹیں اور یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔