ڈیری فارمرز دیدہ دلیری کے ساتھ دودھ سرکاری نرخ سے 60 روپے مہنگا فروخت کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
ڈیری فارمرز دیدہ دلیری کے ساتھ دودھ سرکاری نرخ سے 60 روپے مہنگا فروخت کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی میں دودھ کی سرکاری خوردہ قیمت 120 روپےمقرر

کراچی میں دودھ کی نئی سرکاری خوردہ قیمت فی لٹر 120 روپےمقرر کر دی گئی ہے,کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ دودھ 140 روپے فی لیٹر میں ہی فروخت ہو رہا ہے۔

دودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرِ صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ہر 3 ماہ بعد دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نئی سرکاری ریٹیل قیمت 120 روپے مقرر ہونے کے باوجود کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمتوں پر فروخت شروع نہیں ہو سکی، شہر میں دودھ 140 روپے فی لیٹر ہی فروخت ہو رہا ہے۔

دودھ فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، جب تک نئی قیمت پر دودھ نہیں ملتا پرانی قیمت 140 روپے فی لیٹر میں بیچنے پر مجبور ہیں،شہری انتظامیہ دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت کرانے میں بے بس نظر آ رہی ہے۔