کراچی:ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی اور ٹین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹونٹی 13 دسمبر،دوسرا 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18 دسمبر، دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتوحات سمیٹنے کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے ۔