نئی دہلی: بھارتی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کرلیا ہے جس کے جائزے کےبعد حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد ملے گی ۔
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تینوں سروسز کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، انکوائری ٹیم نے گزشتہ روز خود ہی ویلنگٹن پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا ، تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایئر مارشل مانویندر سنگھ کریں گے، ہیلی کاپٹر کے حادثے کی سہ فریقی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
راج ناتھ سنگھ کے مطابقجنرل بپن راوت سمیت تمام لاشیں نئی دہلی لائی جائیں گی۔ ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔