کراچی:رات گئےشہرقائد زلزلے سے لرز اٹھا جس سے خوفزدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی آئی چندر یگر روڈ ،گلشن حدید، گلزار ہجری ، پورٹ قاسم،صدر،ملیر کینٹ،اسکیم33، سپر ہائی وے، پہلوان گوٹھ، گلستان جوہر، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی،ٹاور کیماڑی،گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی۔