کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے ، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہیے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سائٹ ایریا وفاق کو ڈالر کما کر دیتا ہے مگر وفاق نے سائٹ ایریا کیلیے کچھ نہیں کیا ، سائٹ ایریا کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار تھیں جنہیں اب پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت بنوا رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وفاق نے وعدہ کر کے بھی کراچی میں کوئی کام نہیں کیا ، کراچی کیلیے 1100 ارب کے پیکج اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملدرآمد نہ ہو سکا ۔ ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتہ کاٹیں ، ہم نے ماڑی پور بنا دیا ہے کیماڑی کا پارک بہترین ہے ۔31 جنوری 2022 کو کراچی کیلیے 50 نئی بسیں لا رہے ہیں ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہک بلدیاتی اختیارات کا نچلی سطح پر منتقل ہونا ضروری ہے ، خصوصاً کراچی میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے چاہئے ، اسی لئے یونین کونسل کے اوپر ٹاؤن اور ٹاؤن کے اوپر کے ایم سی بنایا جا رہا ہے ،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹاؤن کا نمائندہ موجود ہوگا ، بڑے مسائل کے حل کیلئے میئر بھی موجود ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے کہ اختیارات نہیں ہیں میں کیا کروں ؟، وب وہی کے ایم سی سڑک بنا رہی ہے ، فرق صرف اتنا ہے کہ اب کے ایم سی پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے پاس ہے ، اب طاقت کی کنجی عوام کے ہاتھ میں ہوگی۔