سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا۔
سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

کولمبو:سانحہ سیالکوٹ میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی کولمبو میں سرکاری اعزازکے ساتھ تدفین کردی گئی، مقتول کی والدہ اوراہلِ خانہ غم سے نڈھال، بھائی نے پریانتھا کی موت کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

ادھر پریانتھا کمارا قتل کیس میں شاملِ تفتیش 34 ملزمان کو لاہور فارنزک سائنس لیبارٹری میں پیش کردیا گیا، ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے، فوٹو گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، ویڈیو میں موجود افراد کے چہروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ بارکے وفد نے سینیٹرعلی ظفرکی قیادت میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ سینیٹرعلی ظفر نے بتایا کہ سپریم کورٹ بارایک وکیل مقررکرے گی جو پریانتھا کیس کی نگرانی کرے گا۔

واضع رہے کہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا تھا۔