(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گرین بس کراچی کے لیے ایک تحفہ ہے۔وزیراعظم

کراچی:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں جو بھی کام کر رہے ہیں وہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کریں۔

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ کےفور منصوبہ اگست 2023 تک مکمل کر لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت ہیلتھ کارڈ اور  بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر آگے آئے۔کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے بس کا ٹکٹ بھی لیا اور بس میں سوار ہوئے اوراس کا معائنہ کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔