کراچی:کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل اور یونائیٹڈ پینل مدمقابل تھے۔
اس حوالے سے نئے منتخب ہونے والےترجمان کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن خرم گلزار کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ پینل نے بارہ میں سے 8 نشستیں حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ جبکہ جرنلسٹ پینل نے 4 نشستیں حاصل کی جس میں صدرکے امیدار راؤ عمران اشفاق، جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار مونس سراج ،گورننگ باڈی کے امیدوار کامران جلیل اوراکرم قریشی شامل ہیں۔
یونائیٹڈ پینل کے نائب صدر کے امیدوارعامر مجید ،جنرل سیکرییڑی طحہ عبیدی، انفارمیشن سیکریٹری خرم گلزار اور خرانچی کی نشست پر سلمان لودھی کامیاب ہوئے۔
ترجمان خرم گلزارکا کہنا تھا کہ کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی کے انتخابات میں فیاض یونس ،عبدالرحمان فاروقی ،سالک شاہ ،فیضان جلیس ،مطلوب بیگ کامیاب ہوئے۔
انتخابات میں راؤ عمران اشفاق نے 103،عامر مجید نے 113،خرم گلزار نے 108،فیضان جلیس نے 117،فیاض یونس نے 109اور سالک شاہ نے 108 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
اس حوالے سےکرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر راؤ عمران کا کہنا تھا کہ کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مشترکہ باڈی عمل میں آئی ہے اور آئندہ دنوں میں ہم سب مل کر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کامیابی کے لیےکام کرینگے۔انتخابات کااہتمام ایک جمہوری عمل ہے لیکن کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران ہمیشہ سے ایک تھے اور ایک رہیں گے۔