بلوچستان کے علاقے قلات میں سردی آچکی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی قلات بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، منوکنڈی اور سبی میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوادر میں 12 اور جیونی میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔