جنرل راوت کی موت پر کچھ لوگوں کے ردعمل سے دکھی ہو کر ہندو مذہب قبول کیا۔فائل فوٹو
جنرل راوت کی موت پر کچھ لوگوں کے ردعمل سے دکھی ہو کر ہندو مذہب قبول کیا۔فائل فوٹو

بھارتی فلمسازعلی اکبرنے اسلام چھوڑترک کردیا

ممبئی:بھارتی ریاست کیرالہ کے فلمسازعلی اکبرنے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیارکرلیا۔ ان کا نیا نام رام سمہن ہوگا۔

علی اکبر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راوت کی موت پر کچھ لوگوں کے ردعمل سے دکھی ہو کر ہندو مذہب قبول کیا۔

بی بی سی کت مطابق علی اکبرنے کہا کہ جنرل راوت کی موت کے بعد ’بہت سے لوگوں نے ہنستے ہوئے ایموجی لگائے، یہ بہت بُری بات تھی۔ آپ سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کے نام دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سب مسلمان ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم صرف اپنے مذہب کو سب سے اوپر رکھ کر کیسے جی سکتے ہیں میری نظر میں مذہب تیسرے نمبر پر آتا ہے، پہلے نمبر پر میرا ملک ہے، دوسرے نمبر پر بھی میرا ملک ہے اور پھر تیسرے نمبر پر مذہب ہے۔‘

علی اکبرکا خیال ہے کہ جنرل راوت کی موت پر ایسا ردعمل اس لیے آیا کیونکہ انھوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان اورانتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔