کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو
کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔فائل فوٹو

جھوٹی خبر پرڈیلی میل نے معافی مانگی۔ مریم اورنگزیب

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہا کہ سال 2018 میں نالائقوں کی حکومت بنی جس نے شہباز شریف کیخلاف ہر قسم کا جھوٹا کیس بنایا،عوام کو ریلیف دینے پر شہباز شریف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نواز کو جیل میں ڈال کرآر ٹی ایس بٹھایا گیا۔ حکومت نےکوشش کی شہبازشریف کو بھی جیل میں ڈالا جائے مگران کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ شہباز شریف نے خود کہا کہ ان کے خلاف دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے اورقوم سے معافی بھی مانگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی کوشش کی۔ صاف پانی، گندا نالہ، لاہور اور ملتان میٹرو کے منصوبوں پرالزام لگایا گیا۔ کبھی بولا گیا کہ منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کے ذریعے جھوٹی خبر لگوائی گئی اوراس خبر کی بعد ڈیلی میل نے معافی بھی مانگی۔نیب نیازی گٹھ جوڑکے دوران لندن کورٹ کے فیصلے آئے۔ جو کام نیب سے لینا چاہتے تھے وہی ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

ترجمان نے حکومتی شخصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے کیسز کا کوئی احتساب نہیں کیا جا رہا۔موجودہ دور حکومت میں عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس بلوں کی ادائیگی کیلیے پیسے نہیں بچے۔