بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لیے پیسےدیے۔فائل فوٹو
بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لیے پیسےدیے۔فائل فوٹو

وکیل عرفان مہرکے قتل میں سالہ ملوث نکلا

یولیس حکام نے بتایا کہ بارکونسل کے ممبراور وکیل عرفان مہرکے قتل میں ملوث ملزم اکبر مقتول کا سالہ ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قتل ہونے والے ایڈووکیٹ عرفان مہر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

کراچی چیف پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی سناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جو مقتول عرفان مہر کا سالہ ہے، جبکہ قاتل کی دو سگی بہنیں بھی اس واردات میں ملوث ہیں، یہاں تک کہ ایک بیوہ بہن نے اپنے بھائی اکبر کو اسلحہ خریدنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے لیے پیسے بھی دیے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی کوئی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہے، بلکہ انہوں نے گھریلو رنجش پر بہنوئی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا ہے، ملزم اکبر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں عرفان مہر کو اس وقت قتل کیا گیا تھا۔