کراچی:اسٹیٹ بینک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق معاشی تجزیہ نگاروں نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک تا ڈیڑھ فیصد اضافہ کا امکان ظاہرکیا ہے۔
معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت شرح سود8.75فیصد کی سطح پر ہے۔