شہباز شریف ہی وزیراعظم کےامیدوار ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور وہی وزیراعظم کے لیے ہمارے امیدوار ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔