بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھی ہوئی مٹھائی کھائی تھی۔فائل فوٹو
بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھی ہوئی مٹھائی کھائی تھی۔فائل فوٹو

کورنگی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ زہریلی مٹھائی کتا مار مہم کیلئے تیار کی گئی تھی۔

کورنگی نمبر5 کے علاقے میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو سالہ بچہ مون وقاص جان کی بازی ہار گیا جبکہ خاتون او ایک بچے سمیت چار افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھی ہوئی مٹھائی کھائی تھی۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق جس بائیک میں مٹھائی رکھی تھی وہ بلدیاتی ملازم کی ہے۔ متاثر ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور بلدیاتی اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ افسوس ناک واقعے پرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔