لاہور میں رواں سال 14اگست کو گریٹراقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی۔
گریٹراقبال پارک کی متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم لاہور ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی۔ عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اورجسم پرچوٹیں آئی ہیں۔
شاہدرہ کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی پھرایک تیزرفتارموٹرسائیکل سوارنے ٹکر ماردی۔ عائشہ اکرم کے محافظوں نے موٹرسائیکل سوارکوپکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔
واضع رہےعائشہ اکرم کے ساتھ 14 اگست کولاہور کےگریٹراقبال پارک میں ہراسگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔