وفاقی حکومت این ایف سی شیئرکو صوبائی فنانس کمیشن سے مشروط کردے۔فائل فوٹو
وفاقی حکومت این ایف سی شیئرکو صوبائی فنانس کمیشن سے مشروط کردے۔فائل فوٹو

ایم کیوایم نے سندھ کے وفاقی فنڈز روکنے کی درخواست کردی

کراچی:سندھ کے بلدیاتی قانون  کیخلاف پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ کالے قانون کے خلاف ہمارا احتجاج اور جنگ جاری رہے گی، ہم لوگوں کو سڑکوں پر نکالیں گے، سندھ کو پی پی پی سے بچانا ہوگا۔

ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن، محمدحسین ودیگر نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2021 کے نظام کوکالا قانون کہتے ہیں کیونکہ اس نظام سے سیہون اورلاڑکانہ بھی پانچ فیصد بہترنہیں ہوا، یہ پیپلزپارٹی کا وڈیرا گینگ ہے ، چارسال سے یہ اپنے بھانجے بھتیجوں کوناظم بناتے رہے۔

خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی اے پی سی میں جے یوآئی سمیت تمام جماعتیں آئی تھیں سب نے اس قانون کوکالا قانون قراردیا، اس کامطلب بلاول نے سب کے منہ کوکالا کہا، وزیراعلیٰ سندھ کابیان پاکستان نہ کھپے کی آوازہے، حلف کوردکرنے پرمراد علی شاہ معافی مانگیں، جب نیب کی رسی کھنچتی ہے اور کرپشن کے کیسزکی بات ہوتی ہے تب یہ سندھ کی بات کرتےہیں۔

ایم کیوایم نے وزیراعظم سے سندھ کے وفاقی فنڈز روکنے کی درخواست کردی۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جب تک صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ نہ دیا جائے ، وفاق سندھ کو مالیاتی شیئر نہ دے، وفاقی حکومت این ایف سی شیئرکو صوبائی فنانس کمیشن سے مشروط کردے۔

ادھر نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی کراچی بچاؤ مارچ کا اعلان کردیا۔ ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کو مزار قائد تا کے ایم سی بلڈنگ تک کراچی بچاؤ مارچ کیا جائے گا۔