اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کے لیے اہلیت سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقررکردیا، اہم کیس پر سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔
اسحاق ڈارکی سینیٹ کیلیے اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 دسمبرکو سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر اورجسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی بینچ کا حصہ ہونگے، عدالت نے اسحاق ڈار سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے ۔