کراچی:اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود9.75 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹ کا اضافہ کیا جس کے بعد شرح سود8.75فیصد سے بڑھ کر9.75 فیصد ہو گئی۔
معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شرح سود8.75فیصد کی سطح پرتھا۔