پاکستان کا پہلا مقابلہ 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا۔فائل فوٹو
پاکستان کا پہلا مقابلہ 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا۔فائل فوٹو

انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کا شیڈول جاری

کراچی:انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کا شیدول جاری کر دیا گیا،ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 دسمبر کوہوگا۔

انڈر19 ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ کے نویں ایڈیشن میں پاکستان کا پہلا مقابلہ پہلے دن 23 دسمبر کو افغانستان سے ہوگا، دن کے دوسرے میچ میں بھارت اور میزبان یواے ای کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، پاکستان اور بھارت کامقابلہ 25 تاریخ کو شیڈول ہے۔

قومی جونیئر ٹیم 27 دسمبر کو یو اے ای سے میچ کھیلے گی، گروپ ’بی‘ میں 23 دسمبر کو پہلا مقابلہ بنگلادیش اور نیپال کے درمیان ہوگا، 24 تاریخ کو سری لنکا اورکویت کی ٹیمیں برسرپیکار ہوں گی۔

سیمی فائنلز 30 جبکہ فائنل 31 دسمبر کوکھیلا جائے گا،یاد رہے کہ بھارت ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے۔