علی امین گنڈا پورنے میرے خلاف ذاتی سازشیں کیں جن کا نقصان پارٹی کو ہوا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پر ریلی میں قاتلانہ حملہ

پشاور:خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پر ریلی میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہشام انعام اللہ لکی مروت میں عوامی ریلی میں شرکت تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ شروع کر دی، گولیوں کی آواز سے ریلی میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلیےہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، قاتلانہ حملے میں صوبائی وزیر صحت محفوظ رہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔