متاثرہ عمارت میں آتشزدگی کے وقت 300 سے زیادہ لوگ  38 منزلوں میں پھنسے ہوئے تھے, 8 افراد زخمی

ہانگ کانگ میں ورلڈ تریڈ سینٹرعمارت میں آگ بھڑک اٹھی

ہانگ کانگ میں فلک بوس ورلڈ تریڈ سینٹرعمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ عمارت میں آتشزدگی کے وقت 300 سے زیادہ لوگ  38 منزلوں میں پھنسے ہوئے تھے  جہاں وہ دھوئیں سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

آگ کاز وے بے کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دوپہرکے وقت لگی،چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق دھوئیں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔