لاہور:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو مبارکباد دی۔
ٹوئٹرپراپنے پیغام میں مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا ” شیرو خانیوال کی شاندار فتح مبارک،نواز شریف نام ہی کافی ہے۔”
ایک اورٹویٹ میں مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "رانا محمد سلیم صاحب اور مسلم لیگ ن کو بہت بہت مبارک! جن رہنماؤں اور کارکنوں نے محنت کی ، کام کیا، ان سب کو شاباش
خیال رہے کہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار 649 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 34 ہزار 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔۔”