اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’اوگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن‘‘ کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں تاریخی او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے ، اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روزعام تعطیل ہوگی اوراو آئی سی کانفرنس کے دوران موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
انہوں نے کہاکہ 40 سال کے بعد او آئی سی کانفرنس پاکستان میں ہونے جارہی ہے ۔ وزارت داخلہ، پولیس اور سی ڈی اے نے مل کر متفقہ طور پر موبائل فون سروس بندنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔