لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے حکومت کو 23 دسمبر سے 4 جنوری تک اسکول بند کرنے کا حکم جاری کیا ، پنجاب حکومت نے اسکول بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے نوٹیفکیشن جاری کریں ۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔جسٹس شاہد کریم کا کہناتھا کہ اس سے ٹریفک کم ہوگی اور سموگ میں بھی بہتری آئے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔