ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فائرنگ کی زد میں آکر 2شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔
اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جبکہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔