ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے 26 افراد ہلاک
پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اورغیرقانونی شراب ضبط کرلی۔
December 17, 2021 · بام دنیا
اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے۔فائل فوٹو
انقرہ:ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے رواں ہفتے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں 7ہلاکتیں استنبول میں ہوئیں۔
ترک میڈیا کے مطابق پولیس نے 30 ہزار لیٹرز سے زائد جعلی اورغیرقانونی شراب ضبط کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس غیر معیاری شراب میں بعض اوقات ایتھنول کے بجائے زہریلا میتھنول ملایا جاتا ہے، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔